ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حادثے میں سی آر پی ایف کے 19جوان زخمی

حادثے میں سی آر پی ایف کے 19جوان زخمی

Sun, 27 May 2018 23:42:55    S.O. News Service

سرینگر،27؍مئی (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) جموں و کشمیر میں آج صبح سی آر پی ایف جوانوں کی گاڑی حادثے کا شکارہو جانے کی وجہ سے اس میں سوار 19جوان زخمی ہو گئے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ نیم فورس کے بیمنا ہیڈکوارٹر کے پاس سی آر پی ایف کے گاڑی کا ڈرائیور اپنا کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ سے وہ پلٹ گئی۔انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں 21نوجوان سوار تھے۔یہ سی آر پی ایف کی گاڑیوں کے قافلے میں شامل تین گاڑیوں میں سے ایک تھا۔افسر نے بتایاکہ سی آر پی ایف کے 19 جوان زخمی ہوئے ہیں۔زخمی جوانوں کو پاس کے جے وی سی اسپتال لے جایا گیا۔ان میں سے سات جوانوں کو یہاں فوج کے بیس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایک نوجوان کی حالت نازک ہے۔اس کی ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ آئی ہے اور اس کوخصوصی علاج کے لیے نئی دہلی بھیجا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ صبح تقریباًپانچ بجے ہوا۔افسر نے بتایا کہ مزید معلومات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔


Share: